راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) انصاف نیٹ ورک پاکستان نے ملک کے غریب اور بے پہنچ
افراد کو مفت قانونی معاونت کی فراہمی کے لئے پروگرام شروع کررکھا ہے سندھ
اورپنجاب خصوصاً جنو بی پنجاب کے اضلاع ملتان ،مظفرگڑھ اور راجن پور میں یہ
پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد مقدمات میں ملوث غریب اور نادار
مردوخواتین افراد کو مفت قانونی مدد فراہم کرنا ہے ان خیالات
کااظہارپروگرام آفیسر تنزیلہ الطاف اور پراجیکٹ منیجر سنگتانی ویمن
آرگنائزیشن سبطین اکبر خان جسکانی نے ڈسٹر کٹ بار روم میں وکلاء سے خطاب
کرتے ہوئے کیا تقریب میں صدر بار امان اللہ چوہدری ایڈووکیٹ سمیت ڈسٹر کٹ
بار کے عہدیداران سمیت وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھیں انصاف نیٹ ورک کے
راہنماؤں کا کہنا تھا کہ ضلع راجن پور جیسے قبائلی علاقہ میں خواتین کو
قانونی مدد میں آزاد ماحول کی فراہمی کے لئے خواتین کے لئے علیحدہ بار روم
تعمیر کرایا گیا جہاں خواتین وکلاء کو تمام ضروری ایکوپمنٹ فراہم کئے گئے
ہیں اُن کا کہنا تھا کہ وکلاء ایسے افراد کی نشاندہی کریں اور انصاف نیٹ
ورک کی معاونت کریں ۔
0 comments:
Post a Comment