راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز ثاقب رحیم نے شیخوپورہ کے
رہائشی عبدالوحیدکو پرائیویٹ گارڈ رکھ لیا تنخواہ ورک چارج کی مد میں دی
جانے لگی پرائیویٹ گارڈ نے کنٹر یکٹرز سے مبینہ طور پر لوٹ مار شروع کردی
کنٹریکٹرز سمیت دفتر روڈز وہائی وے کے ملاز مین سراپا ء احتجاج ،سرکاری
کوٹھی میں پرائیوئٹ فرد کی موجودگی معنی خیز اور خلاف قانون ہے ڈی سی او
راجن پور نوٹس لیں تفصیلات کے مطا بق محکمہ روڈز اور بلڈ نگز کے سرکاری
ملاز مین اور کنٹر یکٹرز نے نام نہ ظاہر کر نے کی شرط پر احتجاج کرتے ہوئے
بتلایا کہ ڈی اوروڈز ثاقب رحیم جن کا تعلق ضلع لاہور سے ہے جس کے پاس ای ڈی
او ورکس اینڈ سروسز اور ڈی او بلڈ نگز کااضافی چارج بھی ہے راجن پور
تعیناتی کے دوران ضلع شیخوپورہ کے انڈر میٹرک فرد کو خلاف قانون بھرتی
کررکھا ہے اور اُسے قواعدوضوابط سے ہٹ کر کنٹریکٹ پر بھرتی کرکے ورک چارج
کی مد میں ضلعی حکو مت کے فنڈز سے بیس ہزار روپے ماہوار تنخواہ فراہم کی
جارہی ہے یہی ہی نہیں ڈی او روڈز نے اس پرائیویٹ شخص کو ڈی او روڈز کی
سرکاری کوٹھی میں رہائش دے رکھی ہے پرائیو یٹ فرد کی ناجائز خواہش سے ہر
ملازم پریشان ہے انہوں نے ڈی سی او ضلع سمیت اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا
مطا لبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment