راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈسٹر کٹ آفیسر سوشل ویلفئیر راجن پور شازیہ نواز نے
کہا ہے کہ معذور وخصوصی افراد کو خدمت کارڈ سنٹرز تک لانے کے لئے مقامی
سماجی تنظیمیں مدد کریں ایسے متاثرین جن تک رسائی ممکن نہیں ہے یونین کونسل
سطح پر سماجی تنظیمیں ان متاثرین کو خدمت کارڈ کی ترسیل کو یقینی بنانے
میں کردار ادا کریں چائلڈ لیبر کے خاتمہ میں حکومت پنجاب کی مہم بارے عوام
الناس میں شعور اُجاگر کیا جائے ان خیالات کااظہار اُنہوں نے یہاں سوشل
ویلفئیر دفتر میں ضلع بھر کی سماجی تنظیموں کے عہدیداروں سے خطاب کے دوران
کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسران سوشل ویلفئیر تہمینہ امیر ،تہمینہ
دلشاد بھی موجود تھیں ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیر کا کہنا تھا کہ ضلعی حکومت
کے تعاون سے ابتک محکمہ سوشل ویلفئیر کئی خصوصی افراد کوسرکاری ملازمتیں
دلوا چکا ہے جبکہ دوہزار کے قریب متاثرین کو خدمت کارڈ جاری کئے جاچکے ہیں
اجلاس میں ہمقدم ویلفئیر فاؤنڈیشن ،جذبہ فاؤنڈیشن ودیگر تنظیموں کے عہدیدار
موجود تھے
0 comments:
Post a Comment