راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)خواتین ملکی ترقی کے لئے تعلیم پر توجہ دیں اور
بچیوں کو سکول میں داخل کروائیں ۔معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار
ہوتا ہے۔تعلیم کے ساتھ خواتین کو ہنر بھی سیکھنا چاہئے تاکہ وہ اپنا روز
گار باوقار طریقے سے حاصل کر سکیں اور یہ تعلیم اور ہنر آگے تک پہنچائیں ۔
ان خیالات کا اظہار بیگم ڈی سی او راجن پور سلطانہ ظہور نے سوشل ویلفئیر
کمپلیکس کے شعبہ صنعت زار میں خواتین کے قومی دن کے حوالے سے منعقدہ
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ
نواز،منیجر صنعت زار نادیہ نواز،سپرنٹنڈیٹ دارالامان صباء زہرا،ڈپٹی ڈی او
تہمینہ دلشاد،ڈاکٹر ارمیلا اور دیگر سماجی اور فلاحی تنظیموں سے تعلق رکھنے
والی خواتین بھی موجود تھیں۔اس موقع پر دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ حکومت پنجاب خواتین کی بہتری اور حقوق کے عملی اقدامات کر رہی ہے اور
اس 12فروری کوخواتین کا قومی دن مقرر کر دیا گیا ہے۔اس سیمینار کا آغاز
تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا اور سیمینار کا انعقاد
سماجی تنظیم سیاد کے تعاون سے کیا گیا۔
0 comments:
Post a Comment