راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او کمپلیکس میں جاری تعمیراتی کام جلد مکمل
کیئے جائیں اور اس کے راستے میں حائل رکاوٹوں سے فوری نمٹنے کے لئے اگر
فنڈز وغیرہ کا مسئلہ ہے تو نوٹس میں لایا جائے تاکہ فوری حل نکالا جائے۔ان
باتوں کا اظہار ڈی سی ا وراجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے ڈی سی او
کمپلیکس میں جاری تعمیراتی کاموں کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلا س کے دوران
کیا۔اس موقع پر پولیٹیکل اسسٹنٹ، اے سی راجن پور،اے سی روجھان، ڈی ڈی او
ٹیکنیکل ،ڈی او بلڈنگ اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا کہ
ادائیگیوں کے حوالے سے اگر کوئی بھی شکایت ہے تو مجھے بتایا جائے اور کوشش
کریں زائد لیبر کا انتظام کر کے کام کو جلد مکمل کیا جائے۔
0 comments:
Post a Comment