راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،مطالبات کے حق میں محکمہ انہار ،روڈز
،بلڈنگز ،جنگلات ،ریونیو ،واٹر منیجمنٹ ،ٹی ایم اے اور زراعت سمیت دیگر
محکموں کے سینکڑوں ملاز مین کی احتجاجی ریلی ،ریلی سے قبل محکمہ بلڈنگز کے
احاطہ میں ملازمین نے دھرنا دیا اس موقع پر مقررین صدر ٹیکنیکل ملازمین
اتحادشیخ زاہد حسین ،جنرل سیکرٹری ضیاء الدین بزدار،راشد حسین بھٹہ،مجاہد
لشاری سب انجیئنرودیگر نے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارے ساتھ حکو مت پنجاب
سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے ٹیکنیکل ملازمین جو تعمیراتی کا موں میں
محنت کرتے ہیں اور حکومت کی تعمیرات میں کردار ادا کرتے ہیں اُن کے سکیل
اَپ گریڈ کئے جائیں اُن کا کہنا تھا کہ کلرک ہمارے بھائی ہیں جس طرح حکومت
نے مہنگائی کے اس دور میں اُن کے مطالبات تسلیم کئے اس طرح ہم ٹیکنیکل
ملازمین جو کئی سالوں تک ٹیکنیکل تعلیم کے حصول میں سرگرداں رہتے ہیں اور
اب جبکہ مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے اشیائے صرف عام آدمی کی پہنچ سے دور
ہوچکی ہے ہمارا گذارا انتہائی مشکل ہو چکا ہے حکو مت فوری طور پر ہمارے
مطالبات تسلیم کرے اس موقع پر ٹیکنیکل ملاز مین نے سکیل اَپ گریڈیشن کے
مطالبہ کے حق میں نعرے بازی کی بعدازاں ملازمین کی بڑی تعداد جنہوں نے
بینرز اُٹھا رکھے تھے محکمہ بلڈ نگز کے دفتر سے ڈی سی او راجن پور کے دفتر
تک ریلی نکالی ملازمین نے احتجاج کے باعث اپنے دفاتر کو بھی بند کررکھا ہے
0 comments:
Post a Comment