راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) جام پور ماڈل بازار میں عوام کو میعار ی اور سستی
اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔آنے والے صارفین کو تفریح فراہم کرنے
کے لئے ملٹی میڈیا لگائیں اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں ۔جام پور
سٹی پیکج سے جلد ہی شہر کا نقشہ تبدیل کر کے ایک مثالی اور ترقی یافتہ شہر
بنایا جائے گا۔ٹی ایچ کیو ہسپتال میں خدمت کارڈ سینٹر پر آنے والے خصوصی
افراد کا خاص خیال رکھا جائے اور ہسپتال میں ہونے والے تعمیراتی کاموں کو
جلد مکمل کر کے عوام کو طبی سہولیات باہم پہنچائی جائیں۔ان خیالات کا اظہار
ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے جام پور سٹی پیکج ،ماڈل بازار
،خدمت کارڈ سینٹر اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس
موقع پر ماڈل بازار کمیٹی کے ارکان، اے ڈی سی ارشد گوپانگ، اسسٹنٹ کمشنر
جام پور قمر الزمان قیصرانی،ایم ایس جام پور ،ای ڈی او سی ڈی، ای ڈی او
فنانس،ایکسین پبلک ہیلتھ،میڈیکل سوشل ویلفئر آفیسر /خدمت کارڈسینٹر انچارج
نادیہ شاہد،سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی ملک عبد الرحمان، محکمہ بلڈنگ،روڈ اور
دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے ماڈل بازار کا
دورہ کیا اور اس موقع پر ماڈل بازار کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی اور
چند مسائل بارے بھی آگاہ کیا گیا۔بعد ازاں ڈی سی او نے ہسپتال میں ہونے
والے ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ میٹیریل
کی کوالٹی ٹھیک ہونی چاہئے اور کام کی رفتار کو مزید تیز کریں۔ڈی سی او نے
شہر ہیں ہونے والے ترقیاتی کام کی بھی موقع پر جا کر جائزہ لیا اور اے سی
جام پور کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر کام کی رفتار کو چیک کریں اور
تیزی کے ساتھ مکمل کرائیں تاکہ لوگوں کے مسائل اور مشکلات کا خاتمہ ہو۔
0 comments:
Post a Comment