Feature Top (Full Width)

Thursday, 11 February 2016

را جن پور ،سکولو ں میں مسنگ فیسلیٹیز کو جلد از جلد مکمل کر نے کی ہدا یت

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے ترقیاتی سکیموں اور ڈی سی او کمپلیکس میں بننے والی کیفے ٹیریا کے بارے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاری تعمیراتی کاموں کو فوری طور پر مکمل کریں ۔سکولوں کی مسنگ فیسلیٹیز کو جلد از جلد مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں۔مزید انہوں نے کہا کہ ڈی سی او کمپلیکس میں بننے والی کیفے ٹیریامیں ملازمین ،وکلاء اور سائلین کو بہترین اور میعاری وصاف ستھری کھانے پینے کی اشیاء دستیاب ہوں گی۔ڈی سی او نے کہا کہ جو ٹھیکیدار اس کینٹین کو ٹھیکے پر لے گا اس کو ہماری تمام شرائط پر عمل کرنا ہو گا۔ اور اس سلسلے میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ اس کی نیلامی کے لئے پہلے سے اشتہار اخبارات میں شائع ہو چکے ہیں۔ڈی سی او نے کہا کہ ہمارے دفتر کے محنتی اور سینئر سپریٹینڈینٹ عبد الستار سونترہ سے اس کیفے ٹیریا کا افتتاح کرایا گیا ہے۔اجلاس میں محکمہ بلڈنگ، ہائی وے ،پبلک ہیلتھ صوبائی و ضلعی افسران نے اپنے اپنے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں مکمل بریفنگ دی اس کے علاوہ کچھی کینال، شیخ زید اور بے نظیر برج بھی زیر بحث لائے گئے۔اس اجلاس میں محکمہ ایری گیشن،بلڈنگ،روڈ،تعلیم، فنانس،صحت،سی ڈی،انفارمیشن اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers