Feature Top (Full Width)

Sunday, 7 February 2016

راجن پور،ایکسئین لوکل گورنمنٹ ڈیرہ ڈویژن کی مبینہ کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایکسئین لوکل گورنمنٹ ڈیرہ ڈویژن کی مبینہ کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال ،راجن پور میں ترقیاتی منصو بے کرپشن کی بھینٹ چڑھ گئے ایکسئین محمدخرم نے کنٹریکٹرز کی ان لسٹ منٹ کے نام پر لاکھوں روپے کی کرپشن ،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب سے تحقیقات وکاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محمد خرم نے جب سے آؤٹ آف وے ایکسئین لوکل گورنمنٹ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کا چارج سنبھالا رشوت کے دام بڑھ گئے کنٹریکٹرزکی اِن لسٹ منٹ میں بھی لاکھوں روپے رشوت وصولی شروع کردی دوسری جانب راجن پور میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل طور پر تباہ ہوگئے سب انجیئنر سے ایکسئین تک سبھی نے کئی فی صد کمیشن وصول کر کے بلز پاس کئے ایکسئین محمدخرم نے پانچ سالہ تعیناتی کے دوران ایک بھی تعمیراتی منصو بہ کا وزٹ نہ کیا ان منصوبہ جات کے بلز بھاری کمیشن کے عوض ڈی جی خان ڈویژن منگوا کر پاس کئے تین ماہ ہی نہیں گذرے کہ سب منصو بہ جات مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے شہریوں واہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب سے راجن پور میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کرا نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers