راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن راجن پور کے ملاز مین
تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم نوبت فاقوں تک پہنچ گئی اب تو دوکانداروں نے
بھی اشیاء ضروریہ اُدھار دینا بند کردیئے حکو مت پنجاب فوری طور پر
تنخواہیں فراہم کرے ملاز مین کی دہائی تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن راجن پور
کے ملاز مین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے زیرتعلیم ہیں
ہوشربا مہنگائی کادور ہے مگر ہمیں تین ماہ سے تنخواہ سے محروم رکھا جارہا
ہے کہاں جائیں کس سے فریاد کریں ؟ اُنہوں نے حکو مت پنجاب کے اعلیٰ آفیسران
سے فوری نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment