Feature Top (Full Width)

Tuesday, 23 February 2016

تحصیل ہسپتا ل جا م پور ،چلڑ رن فی میل وارڈ کے توسیعی پراجیکٹ پر کام جاری

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ضلع راجن پور کی پسماندگی کا خاتمہ یقینی ہوتا جا رہا ہے ،ٹی ایچ کیو ہسپتال جام پور میں چلڈرن وارڈ اور فی میل وارڈ میں توسیعی پراجیکٹ پر کام جاری ہے۔ٹی ایچ کیو جام پور میں اپ گریڈیشن فنڈز کے تحت زیر تعمیر اسکیموں پر بھی کام جاری ہے اور ایڈمن بلاک کی تعمیر بھی اپنے آخری مراحل میں ہے ۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے جام پور میں جاری سٹی پیکج کے معائنے کے دوران کیا۔انہوں نے ٹی ایچ کیو جام پور اور شہر کے متعدد علاقوں کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر ڈی او سی میاں آفتاب،ای ڈی او ایف اینڈ پی ،ڈی ڈی او ٹیکنیکل،ڈی او پلاننگ،اے سی جام پور اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔ڈی سی او نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے زیر تعمیر واٹر لنک اور شاہ جمال روڈ کا معائنہ کیا۔متعلقہ ٹھیکیداروں کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔جوہرٹاؤن میں ٹف ٹائل کا ڈسپوزل ورکس ٹیم کے ہمراہ معائنہ کیا۔داجل کینال پر خطرناک پل کو نئے سرے سے تعمیر کرانے کے لئے محکمہ روڈز کو ہدایت کی کہ اس کی فزی بیلیٹی چیک کی جائے اور پرانے پل کی بھی تعمیر کی جائے۔شہر کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ واپڈا کو ہدایت دی کہ بجلی کے پولوں کی شفٹنگ کا کام تیز کیا جائے۔سڑک کے دونوں اطراف زیر تعمیر ڈرینیج کا معائنہ کیا،جسکو تسلی بخش قرار دیا ۔اس کے ساتھ ساتھ ٹف ٹائل فیکٹری کا بھی معائنہ کیا ۔ڈی سی او نے آخر میں تمام محکموں کو ہدایات دیں کہ اس پراجیکٹ میں شفافیت کا عمل یقینی بنایا جائے اور کام کی رفتار کو مزید بڑھایا جائے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers