راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور ،ڈسٹر کٹ جیل میں مبینہ طورپر دہشت گردوں کے
داخلہ کی اطلاع،پولیس اور سیکورٹی اِداروں کی دوڑیں لگ گئیں ،آدھ گھنٹہ کی
فائر نگ کے بعد ڈسٹرکٹ جیل کو دہشت گردوں سے کلیئر کرادیا گیا موک
ایکسرسائز میں پولیس ،ریسکیوڈبل ون ڈبل ٹو اور فائیر بریگیڈ کی گاڑیوں نے
حصہ لیا موک ایکسر سائز کے دوران ڈسٹر کٹ جیل راجن پورکو جانے والے تمام
راستے بھی بند کردیئے گئے تھے موک ایکسر سائز میں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی
متعدد گاڑیوں نے حصہ لیا پہلے تو راجن پور کے شہری ان ایکسر سائز کے دوران
بھاگ دوڑ اور سائرن کی آوازوں پر پریشان ہوگئے مگر جب شہریوں کو علم ہوا کہ
یہ ایکسر سائز ہے اور ڈسٹر کٹ جیل پر کوئی حملہ نہ ہوا ہے جس پر شہریوں نے
سُکھ کاسانس لیا ۔
0 comments:
Post a Comment