Feature Top (Full Width)

Saturday, 13 February 2016

حکومت پنجاب جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے ظہور حسین گجر

راجن پو ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او ظہور حسین گجر نے راجن پور میں جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے جن میں ضلع راجن پور بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کا فوکس ہے کہ خطرناک بلڈنگز کو گرا کر نئی تعمیر کی جائیں ۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی بھی وزیراعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ شیخ خلیفہ برج اور بے نظیر برج بننے سے ضلع راجن پور کے لئے ترقی کا باعث بنیں گی۔اور دو نوں اضلاع راجن پور اور رحیم یار خان کے فاصلے سمٹ جائیں گے اور آنے جانے میں آسانی ہو گی اور راجن پور کی پسماندگی ختم ہو جائے گی۔ڈی سی او نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام دیہی علاقوں میں پکی سڑکوں کی تعمیر سے کاشکاروں کو کھیت سے منڈی تک اپنی فصل لانے میں آسانی ہو گی۔مزید انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت عوام کو پینے کے صاف پانی کے لئے مختلف علاقوں میں ہینڈ پمپ اور واٹر سپلائی سکیمیں لگائی گئی ہیں۔ڈی سی او نے ڈی سی او کمپلیکس ،کیفے ٹیریا،پبلک پراسیکیوٹر آفس،پارکنگ ایریا،سول کلب،ڈی ایچ کیو ہسپتال اور گورا قبرستان میں ہونے والے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ای ڈی او ورکس،ای ڈی او فنانس ،ای ڈی او زراعت، ای ڈی او صحت،ایم ایس ڈی ایچ کیو،ڈی ایم او ، ڈی او فاریسٹ ، محمد حسین فریدی اور ٹھیکدار بھی ان کے ہمراہ تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers