راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے ۔پولیو کے خاتمے کے لئے
تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو تعاون کرنا چاہئے۔اس موجودہ پولیو مہم میں ضلع
بھر کے 380171پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی
جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد ارشد گوپانگ کے ڈی
ایچ کیو ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ای ڈی او
صحت ،ڈی او صحت،ڈاکٹر علی ہاشم،آفتاب شاہ اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود
تھے۔اس موقع پر اے ڈی سی،ای ڈی او صحت،ڈی او صحت،ڈاکٹر علی ہاشم ،آفتاب
شاہ اور دیگر نے اپنے ہاتھوں سے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو ویکسین
پلائی۔ اس موقع پرای ڈی ا وصحت نے بتایا کہ اس پولیو مہم کے دوران
1018ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین پلائیں گی۔اس کے علاوہ ریلوے
اسٹیشن،بس اڈوں اور دربار حضرت خواجہ غلام فرید ؒ پر مستقل پولیو ٹیمیں
موجود ہوتی ہیں۔
0 comments:
Post a Comment