Feature Top (Full Width)

Monday, 1 February 2016

اسکولوں کی دیواروں کو آٹھ فٹ ہونا چاہئے ڈی سی او

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر )سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اسکولوں کی دیواروں کو آٹھ فٹ ہونا چاہئے اور اسکول کے ارد گرد خاردار تاریں لگائیں۔جوا سکول سیکیورٹی پوائنٹ پر پورا نہیں اتریں گے ان کو بند کر دیا جائے گا ۔اور افسران سکولوں کی مسنگ فیسلیٹیز کو چیک کریں ۔ محکمہ تعلیم کے افسران روزانہ کی بنیاد وں پراسکولوں کے وزٹ کریں اور اساتذہ کے مسائل بھی حل کریں ۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے محکمہ تعلیم اور وزیر اعلیٰ روڈ میپ کے پروگرام بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس اجلاس میں ڈی ایم او، ای ڈی او فنانس،ڈی او بلڈنگ،ڈی او پلاننگ، ای ڈی او تعلیم ،ڈی او زتعلیم،اے ای اوز اور ہیڈ ماسٹرز نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے محکمہ بلڈنگ کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ نامکمل اسکولوں کی بلڈنگ کو فوری طور پر مکمل کریں جو ٹھیکے دار کام ادھوراچھوڑ گیا ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے باہر سیکیورٹی گارڈ وردی میں ہو اور الرٹ ہونا چاہئے اور سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے۔ محکمہ تعلیم اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔اس اجلاس میں ڈی سی او کو اساتذہ اور بچوں کی حاضری پرڈی ایم او نے بریفنگ دی گئی۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers