Tuesday, 23 February 2016
حکومت پنجاب نے اسپیشل افراد کے حوالے سے تمام اضلاع میں کمیٹیاں تشکیل میاں آفتاب
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )حکومت پنجاب نے اسپیشل افراد کے حوالے سے تمام اضلاع میں کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں اور اس ضمن میں ضلع راجن پور میں بھی ایک کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔جسکا آج پہلا رسمی اجلاس ہے اور اب ہفتہ میں ایک دن باقاعدگی سے اجلاس منعقد کیا جائیگا تاکہ اسپیشل افراد کے حوالے سے تمام ایشوز کو فوری حل کیا جا سکے۔ان باتوں کا اظہار ڈی او سی راجن پور میاں آفتاب نے اسپیشل افراد کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ای ڈی او سڈی اصغر جلبانی،ڈی او سوشل ویلفئر راجن پورشازیہ نواز،ڈپٹی ڈی او جام پور نادیہ شاہد،ارسلان فوکل پرسن( اسپیشل افراد) ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عبدالرؤف اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ای ڈی او سیڈی اصغر جلبانی نے دوران بریفنگ بتایا کہ ابتک اسپیشل افراد کی بھرتیوں کے حوالے سے ای ڈی او ورکس میں 8،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں18جبکہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں 30افراد کی تعیناتی ممکن ہو چکی ہے۔ڈی او سی میاں آفتاب نے تاکید کی کہ اسپیشل افراد کے مسائل فوری حل کیئے جائیں اور جس بھی ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیاں ہونا باقی ہیں،ان سے کہا جائے کہ فوری اشتہارات وغیرہ چھپوائے جائیں ۔اسپیشل افراد کے معاملات میں بالکل بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیئے۔اس حوالے سے اگر کہیں بھی مزید فنڈز کی ضرورت ہے تو بتایا جائے تاکہ فوری فراہمی ممکن ہوسکے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment