Feature Top (Full Width)

Thursday, 4 February 2016

ضلع را جن پور میں نئی فشن ہیچر ی کے قیا م کا منصو بہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جنوبی پنجاب میں مچھلی کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے ضلع راجن پور میں 256ایکڑاراضی پر نئی فش ہیچری کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔جس سے ماہی کی فارمنگ کے فروغ میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر فشریز توسیع پنجاب لاہور افتخار قریشی نے فاضل پور میں نئی فش ہیچری کے لئے محکمہ ریوینیو پنجاب کی طرف سے فراہم کی گئی 256ایکڑ اراضی کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز محمد عارف،ڈسٹرکٹ آفیسر فشریز ڈی جی خان شاہین خان اور ڈسٹرکٹ آفیسر فشریز راجن پور رضا محمد بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر فشریز توسیع پنجاب لاہور افتخار قریشی نے کہا کہ اس فش ہیچری کی جگہ پر آئندہ ماہ باقاعدہ کام شروع ہو جائے گا۔جس سے بے روزگاری میں کمی واقع ہو گی اور ضلع راجن پور میں بنجر زمین کو آباد کر کے علاقے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers