Feature Top (Full Width)

Sunday, 7 February 2016

مانیٹرنگ کے عمل کو شفاف اور دیانت داری کے ساتھ سر انجام دیں آفتاب احمد

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)15فروری سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کو کامیاب کرنے کے لئے ہر شخص قومی فریضہ سمجھ کر اپنی ذمہ درای پوری کرے۔کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔مانیٹرنگ کے عمل کو شفاف اور دیانت داری کے ساتھ سر انجام دیں۔کسی قسم کی غلطی اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈی او سی میا ں آفتاب احمد نے پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری ،ڈی ایچ او ڈاکٹر صدیق خان،ڈپٹی ڈی ایچ اوز، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور پولیو کنٹرول روم کے انچارج ڈاکٹر علی ہاشم بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر صدیق خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس مہم کے دوران تین لاکھ اسی ہزار ایک سو اکتہر پانچ سال تک کے بچوں کو محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائیں گی۔اس میں 1018ٹیمیں جن میں 877موبائل،49زونل سپر وائزر،183ایریا انچارج،65فیکسڈاور 76ٹرانزٹ ٹیمیں کام کریں گی۔ای ڈی او صحت نے کہا ہے کہ علماء کرام اپنے جمعہ کے خطبات میں پولیو سے بچاؤ کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں اور مساجد میں اعلانات کرائے جائیں۔بچوں کے والدین کو چاہئے کہ وہ اس موذی مرض سے بچاؤ کے لئے اپنے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں تاکہ وہ ہمیشہ کی معذوری سے بچ جائیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers