Feature Top (Full Width)

Monday, 15 February 2016

ملازمت سے باعزت ریٹائر ہونا باعث فخر ہے ڈی سی او

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ملازمت سے باعزت ریٹائر ہونا باعث فخر ہے۔ وہ لوگ جو اپنی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹارڈ ہو جاتے ہیں ،خوش نصیب ہیں۔ ڈی سی او آفس راجن پور کے سپرنٹنڈنٹ عبدالستار سونترہ اور مختیار حسین اسسٹنٹ بی ایم پی محنتی اور تجربہ کار ملازم کی حیثیت سے فرائض منصبی سرانجام دیتے رہے ہیں۔ اور ان ی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے آج سپرنٹنڈنٹ عبدالستار سونترہ کی ریٹائر منٹ پر الوداعی تقریب سے کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی ایم او،ای ڈی او تعلیم، ای ڈی او سی ڈی،ای ڈی او فنانس،ڈی او جنگلات،اے ڈی ایل جی،صدر ایپکا راجن پور اور دیگر ملازمین موجود تھے۔اس تقریب کے دوران صدر ایپکا ،اے ڈی ایل جی،ای ڈی او تعلیم،ای ڈی او سی ڈی،اقبال احمدانی اور رحمت اللہ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ریٹائر ہونے والے سپریٹینڈنٹ عبدالستار سونترہ نے کہا کہ میری زندگی کے آج ساٹھ سال اور ملازمت کے 41سال پورے ہو گئے ہیں اور میں نے اپنی ملازمت کا آغاز جونئر کلرک سے شروع کیا تھااور اپنی ڈیوٹی کو جانفشانی سے سرانجام دیتا رہا۔ہو سکتا ہے کہ میرے ملازمت کے دوران مجھ سے کوئی کمی کوتاہی ہوئی ہو لیکن شفیق اور مہربان افسران نے ہمیشہ سیکھتے رہے۔اور انہوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی ۔آج اللہ کے فضل و کرم سے گریڈ 17میں ریٹائر ہو رہا ہوں اور انہوں نے تمام افسران اور اہلکاران کا شکریہ ادا کیابعد ازاں ریٹائر ہونے والے سپریٹینڈنٹ عبدالستار سونترہ کو روائتی اجرک پہنائی گئی۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers