راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام بیڈ منٹن چمپیئن
شپ کا انعقاد کیا گیاجس میں ضلع ہذا کے بیڈ منٹن کلبوں نے شرکت کی۔اس
ٹورنامنٹ میں فاضل پور سے شیروانی کلب اور مہرے والا سے بزدار کلب کے
درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔یہ مقابلہ مہرے والا کے بزدار کلب نے جیت
لیا۔اس میچ کے مہمان خصوصی ڈی او سی میاں آفتاب احمد تھے۔اور آخر میں
کھلاڑیوں میں ڈی او سی آفتاب احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز پروفیسر فخر لطیف
بزدار،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فیصل ہمایوں ،سیکریٹری ڈی ای اے ملک اصغر عباس
اور محمد نواز نے انعامات تقسیم کئے۔
0 comments:
Post a Comment