را
جن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر )کوٹلہ نصیر میں بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کا قیام
بھٹہ مالکان کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے ضلعی صدر رانا ظفراللہ کا
عہدداروں سے خطاب تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یو نین کونسل کوٹلہ نصیر میں
بھٹہ خشت ایسوسی ایشن یونٹ کوٹلہ نصیر کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں
20سے زائد بھٹہ مالکان نے شرکت کی یونٹ کوٹلہ نصیر کے لئے مندرجہ ذیل
عہدداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے مطابق صدر عبدالحفیظ دریشک جب
کہ جنرل سیکرٹری نور خان پٹھان کو منتخب کی گیا ضلعی صدر رانا ظفراللہ ایڈ
ووکیٹ نے یونٹ کوٹلہ نصیر کے عہد داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹہ خشت
مالکان کے حقوق کا تحفظ ہمارے فرایض میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ بھٹہ
مالکان کے خلاف زیادتی و دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا بٹھہ خشت میں کسی
بھی بچے سے مزدوری نہیں کرائی جاتی بھٹہ میں کام کرنے والے مرد خواتین کے
بچوں کو تعلیم دلوائی جاتی ہے ضلعی انتظامیہ سکول ٹائم میں آکر چیک کر سکتی
ہے بھٹہ میں کام کرنے والے مزدوروں کا بھر پور خیال کیا جاتا ہے حکومت
پنجاب لیبر مزدوروں کے لئے کالونیاں بنانے کے اقدامات کرے ہم گورنمنٹ کے
ساتھ بھر پور تعاون کریں گے نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری عبدالحفیظ
دریشک اور نور خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھٹہ ایسوسی ایشن کے قیام کا
مقصد بٹھہ مالکان کے حقوق کا تحفظ ہے انشا اللہ اہم اپنے فرائض با احسن
طریقے سے سر انجام دیتے رہیں گے اس موقع پر بھٹہ مالکان عارف خان ببر،غلام
حسین ببر،فلک شیر خان چیمہ،طالب حسین خان دریشک،ذوالفقار علی چیمہ ، رانا
محمد ارشد، حافظ نور محمد ،کریم بخش برڑہ، چوہدری اللہ رکھا،صدرخان
پٹھان،طارق خان ببراور میاں محمد سلیم اور دیگر افراد بھی موجود تھے آخر
میں نو منتخب عہدیداروں سے ضلعی صدر رانا ظفراللہ ایڈووکیٹ نے حلف لیا اور
حافظ نور محمد نے دعا کرائی
0 comments:
Post a Comment