Feature Top (Full Width)

Thursday, 4 February 2016

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کا امتحانی سنٹر بننے والا بوائز ہائی سکول کوٹلہ نصیر سکیورٹی کے نا قص انتظامات سے دوچار نا چار دیواری نا خار دار تار نہ بنکرز نہ سی سی ٹی وی کیمرے سینکڑوں بچوں کی زندگیاں خطرے میں والدین کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدائت کے مطابق تمام پرائیویٹ و سرکاری تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات سخت کرنا تھے مگر تاحال گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹلہ نصیر میں سکیورٹی کے انتظامات درست نہ ہو سکے ہائی سکول کو اس وقت پنجاب ایگزامینیشن کا سنٹر بنا ہوا ہے اس کے با وجود سکیورٹی کے انتظامات نہیں ہیں سکول کی نہ تو چار دیواری ہے اور نہ ہی خار دار تار نہ بنکرز اور نہ ہی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں والدین سیاسی اور سماجی مذ ہبی حلقوں اور دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اسے سکیورٹی رسک قرار دیا ہے اور ڈی سی او راجن پور سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں ہمارے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور جلد از جلد سکول میں سکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے جائیں

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers