راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )انسانی صحت کی ضامن صاف اور تازہ غذا ہوتی ہے
اور آج کل بڑھتی ہوئی بیماریوں کی بڑی وجہ ملاوٹ شدہ غذائیں ہیں۔ہمارے
معاشرے میں ملاوٹ مافیہ ایک ناسور بنتا جا رہا ہے جسکا خاتمہ وقت کی اولین
ضرورت ہے۔بحیثیت ضلعی انتظامیہ راجن پور ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے ضلع
کو اس منحوسیت سے پاک کریں۔ان باتوں کا اظہار ڈی او سی راجن پور میاں آفتاب
نے ملاوٹ کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے
کیا۔اس موقع پر انجمن تاجران کے چیئر مین حا جی احمد شہزاد،عملہ واٹر
فلٹریشن پلانٹ،فوڈ انسپکٹرہیلتھ،فوڈ انسپکٹر ،ڈٖپٹی ڈی او ہیلتھ، اور دیگر
متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ڈی او سی میاں آفتاب نے مزید کہا کہ ملاوٹ مافیہ
کے خلاف 2016ء کا ایکٹ بن چکا ہے۔میں ضلعی انتظامیہ کو تاکید کرتا ہوں کہ
پہلے آپ اخلاقی طور پر تمام تاجر حضرات کو وارننگ جاری کریں اور اس کے بعد
آئینی طور پر قانونی کارروائی کی جائے۔اس کالے دھند ے میں شامل کسی بھی فر د
کو معافی نہ دیجائے اوراپنے ضلع کو ہر صورت پر ملاوٹ سے سے پاک کیا جائے۔
0 comments:
Post a Comment