راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) اتوار کی چھٹی کے باوجود واپڈا کی جانب سے
غیراعلانیہ لوڈشیڈ نگ جاری رکھنے پر ضلع راجن پور کے شہری سراپاء احتجاج
،کاروبار زندگی مفلوج ہو کررہ گیا ،گھریلو زندگی بھی ختم ہوکررہ گئی حکمران
کیا چاہتے ہیں ؟ راجن پور کے شہریوں محمد احسان ،عبدالغفور،محمد عامر
،جمیل ،خلیق ،جلیل،واحد بخش،محمد یاسر ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں
سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سالانہ
امتحانات جاری ہیں جبکہ جماعت نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات سر پر ہیں
طلباء وطالبات امتحانات کی تیاریوں میں مشغول ہیں مگر واپڈا کی لوڈ شیڈ نگ
نے اُن کی سال بھر کی محنت پر پانی پھیر کررکھ دیا ہے ان ایام میں تو بجلی
کی بندش کو ختم کیا جائے شہریوں کا کہنا تھا کہ بجلی سے وابستہ کارو بار اب
مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں ہنر مند مزدور اب دیہاڑ ی کی روزی روٹی کمانے
پر مجبور ہو چکے ہیں حکمرانوں نے اپنا ایک بھی وعدہ پورا نہ کیا شہریوں نے
چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اس حوالے سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment