Feature Top (Full Width)

Sunday, 7 February 2016

محکمہ لوکل گورنمنٹ راجن پور میں کمیشن مافیا کاراج

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ لوکل گورنمنٹ راجن پور میں کمیشن مافیا کاراج ،دیانت دار کنٹر یکٹرز آؤٹ ،بھاری کمیشن دینے اور آفیسران کو ’’خوش ‘‘رکھنے والے کنٹریکٹرز کو تعمیراتی کام الاٹ ،ایکسئین نے کنٹریکٹرز کی فرموں کے اندراج پر لاکھوں روپے رشوت وصول کرلی ہر تعمیراتی بلز پر دس فی صد کمیشن لاگو ،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کرپشن کا نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ راجن پور میں کمیشن مافیا نے پنجہ گاڑ لئے ہیں دیانت دار اور محنتی کنٹریکٹرز کی جگہ بھاری رشوتیں دینے اور آفیسران کو خوش کرکے تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹرئیل استعمال کر نے والے کنٹریکٹرز نے لی ہے حیرت انگیز امر یہ ہے کہ بھاری کمیشن کے عوض گذشتہ ماہ تعمیراتی کاموں میں کنٹر یکٹرز کو ایڈوانس آدائیگیاں کی گئیں سب انجئینر ز سے سب ڈویژنل آفیسرتک سبھی نے کمیشن کے باعث تعمیراتی سائیڈز کاوزٹ تک نہ کیا یہی ہی نہیں مقرر اسٹیمیٹ سے ہٹ کر ان کنٹر یکٹرز کو سرکاری خزانے سے آدائیگیاں کر کے سرکاری فنڈز کی وسیع پیما نے پر خورد برد کی گئی ہے تعمیراتی منصو بہ جات کے تجویز کنندگان بھی ناقص میٹرئیل کے استعمال کا واویلا کرتے رہے مگر ایکسئین ڈی جی خان محمد خرم جس کے پاس ضلع راجن پور کا چارج بھی ہے کبھی کسی تعمیراتی سائیڈ کاوزٹ تک نہ کیا بلکہ ان منصوبہ جات کے بلز ڈی جی خان اپنی کوٹھی پر منگوا کر کمیشن کے عوض منظور کئے عوامی وشہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اورسیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب سے محکمہ لوکل گور نمنٹ کے آفیسران کی مبینہ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کر نے بارے تحقیقاتی ٹیم راجن پور بھجوا نے کا مطالبہ کیا ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers