راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ایک دن کشمیر ضرور پاکستان کا حصہ بنے گا کیونکہ
کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ان خیالات کا اظہارڈی او سی میاں آفتاب احمد نے
یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 میں منعقدہ
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی اصغر
جلبانی،پرنسپل نور احمد ،لیبر انسپکٹر میاں جہانگیراور دیگر لوگوں کی کثیر
تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی
حمایت اور مدد ہم پر فرض ہے ۔ کشمیر کی آزادی کیلئے ہمیں تعصبات سے پاک
ہوکر متحدہونا پڑے گا۔ جغرافیائی لحاظ سے کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ۔ اس کے
بغیر پاکستان نامکمل ہے ۔ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ۔اور
انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر کوہم آزاد دیکھیں گے۔
0 comments:
Post a Comment