Feature Top (Full Width)

Saturday, 20 February 2016

راجن پور ،محکمہ بلڈنگز میں فرضی کوٹیشنز کے ذریعے فرضی خریداری کاسلسلہ جاری

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور ،محکمہ بلڈنگز میں فرضی کوٹیشنز کے ذریعے فرضی خریداری کاسلسلہ جاری ،قائمقام ای ڈی اوورکس انجیئنرثاقب رحیم نے فرضی بلز سرکاری خزانے سے نکلوانا شروع کردیئے سرکاری خزانے سے کئی لاکھ روپے نکل چکے سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز پنجاب ،کمشنر ڈی جی خان تحقیقات کریں تفصیلات کے مطابق راجن پور کے عوامی حلقوں نے سیکرٹری ورکس اینڈسروسز پنجاب کو دی گئی تحریری درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ قائم مقام ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز راجن پور انجیئنر ثاقب رحیم نے چارج سنبھالتے ہی ڈی او بلڈنگز کی اکاؤنٹس برانچ سے فرضی اور بوگس کوٹیشنز اور فرضی افراد کے ورک چارج پر دستخط کرنا شروع کردیئے ہیں گذشتہ چھ ماہ کے عرصہ کے دوران ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز لاکھوں روپے فرضی بلوں کی مد میں نکلوا چکا ہے ای ڈی او ورکس نے پرائیویٹ شخص کو غیرقانونی طور پر سرکاری رہائش گاہ میں کمرہ کرائے پر دے رکھا ہے جبکہ اُسے ہر ماہ بیس سے تیس ہزار روپے رقم بھی فراہم کررہا ہے یہی ہی نہیں ای ڈی اوورکس لاہور کا رہائشی ہے راجن پور سے لاہور پرائیویٹ کار مہنگے کرائے پر کنٹریکٹرز سے کرا کر جاتا ہے اور کئی کئی روز پرائیویٹ کار اپنے پاس رکھتا ہے واضح رہے کہ قبل ازیں محکمہ تعمیرات نے اسے شکایتی طور پر ضلع راجن پور بطور ڈی او روڈز ٹرانسفر کیاہوا ہے عوامی وشہری حلقوں نے سیکرٹری ورکس اینڈسروسز پنجاب ،کمشنر ڈی جی خان محمد یثرب سے فوری نوٹس لینے اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers