راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پلان پاکستان کے زیراہتمام جنیڈر ریسورس سنٹر
راجن پورمیں نیشنل سکلڈ اسٹڑیجٹی بارے سیمینار کا اہتمام ،مہمان خصوصی ڈی
اوسی میاں آفتاب احمد تھے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی میاں
آفتاب احمدودیگر مقررین ای ڈی اوسی ڈی غلام اصغر جلبانی ،ای ڈی اوزراعت وڈی
او پلاننگ ملک سیف الرحمن ،ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر پلان محمد فیاض ودیگر کا
شرکاء سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کے
پیش نظر نوجوانوں کو ہنر کی تر بیت فراہم کرکے باعزت روزگار کمانے کے قابل
بنایا جاسکتا ہے نیشنل سکلڈ پروگرام سے لاکھوں نوجوان ہنر کی تربیت حاصل
کررہے ہیں آسان اور مفت شرائط پر قرضہ فراہم کر نے والے ادارے ان ہنر مند
نوجوانوں کو نئے کارو بار کے لئے قرضے فراہم کریں حکو مت پسماندہ علاقوں کے
نوجوانوں کوسیکھنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرے صوبائی وضلعی حکو مت
ان ہنر مند نوجوانوں کی راہنمائی ومدد کریں تاکہ یہ نوجوان نہ صرف خود
اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں بلکہ اپنے خاندان کی کفالت بھی کرسکیں اس موقع پر
تین سالہ کارکردگی بارے شرکاء کو بریفنگ دی گئی سیمینار میں اسٹیج سیکرٹری
کے فرائض ہمایوں رضا نے انجام دیئے جبکہ سماجی تنظیموں سایہ فاؤنڈیشن
،ہمقدم فاؤنڈیشن سمیت دیگر تنظیموں کے عہدیدار عبدالستار دریشک، محمد حنیف
دریشک، محمداسحاق خان گبول، ڈی اوسوشل ویلفئیر شازیہ نواز،منیجر صنعت زار
نادیہ نواز ،لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر،اے ڈی ایل جی محمد یعقوب شیروانی،پر
نسپل کامرس کالج پروفیسر نذیر سکھانی ،ڈی اوسپورٹس محمد فیصل،ضلعی امیر
تحریک ختم نبوت ﷺ حافظ جلیل الرحمن ودیگر مہمانان شریک ہوئے ۔
0 comments:
Post a Comment