Feature Top (Full Width)

Tuesday, 23 February 2016

ڈینگی کے خاتمے کے لئے ہمیں مچھروں کی افزائش والی جگہوں کو ختم کرنا ہو گا الطاف حسین

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈینگی ایک موذی مرض ہے۔ڈینگی کے خاتمے کے لئے ہمیں مچھروں کی افزائش والی جگہوں کو ختم کرنا ہو گا۔ سیکیورٹی کے انتظامات ایس او پی کے مطابق ہیں۔ان خیالات کا اظہار ناظم تعلیمات (کالجز) ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر الطاف حسین نے گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس راجن پور کے دورہ کے دوران کیا۔ انہوں نے سیکورٹی کے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا اور ادارہ ہذا میں منعقدہ ڈینگی سیمنیار میں بھی شرکت کی۔علاوہ ازیں طالبات کے ٹیبل ٹینس مقابلہ جات کا بھی مشاہدہ کیا ۔ ڈائریکٹر کالجز نے ادارہ کے لان میں پودا لگایا اور دعا فرمائی۔ انہوں نے ادارہ میں سیکورٹی انتظامات طلباء و طالبات کی تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں کو سراہا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر کلیم اختر قریشی،پرنسپل کالج ہذا پروفیسر نذیر احمد سکھانی اور دیگر پروفیسرز بھی موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers