Feature Top (Full Width)

Thursday, 11 February 2016

را جن پور، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امد ادی رقوم پانچ ماہ نہ ملیں مستحقین خوا ر

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) گذشتہ پانچ ماہ سے بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام کے متاثرین کو منی آرڈر نہیں ملے ۔بیسوں بیوہ اور بے سہارا خواتین نے چیئر پرسن ماروی میمن اور وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم بذریعہ منی آرڈر جاری کی جائے کیونکہ اس رقم سے ہی ہمارے گھروں کے چولہے جلتے ہیں ۔تفصیل کے مطابق مستحقین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی خواتین حیات مائی،شریفاں بی بی،سعدیہ بی بی،حنیفاں مائی،مہناز مائی،صغرا بی بی،عائشہ،اقبال مائی،زرینہ بی بی، شاہدہ بی بی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وہ گذشتہ پانچ سالوں سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم لے رہی ہیں ان کو با قاعدہ رقم منی آرڈر کے ذریعے ویلیج پوسٹ مین گھروں میں پہنچاتے تھے اس طریقہ کار سے انہیں جگہ جگہ کے دھکے اور ذلیل وخوار نہیں ہونا پڑتا تھا مگر اب گذشتہ پانچ ماہ سے انہیں مذکورہ رقم نہیں پہنچائی جا رہی جس سے وہ فاقوں پر مجبور ہو چکی ہیں ۔ڈاکخانے کے ذریعے رقوم کی فراہمی تسلی بخش ہے انہوں نے چیئر پرسن ماروی میمن اور وزیر اعظم سے اپیل کی کہ اس طریقہ کار کو تبدیل نہ کیا جائے اور انہیں ڈاکخانوں کے ذریعے منی آرڈر بھیجے جائیں تاکہ گھروں کی دہلیز پر ان کو رقم مل سکے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers