Feature Top (Full Width)

Monday, 15 February 2016

راجن پور بھر میں تجاوزات کی بھرمار ،شہری پیدل گذرنے سے بھی محروم ہوگئے

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور بھر میں تجاوزات کی بھرمار ،شہری پیدل گذرنے سے بھی محروم ہوگئے تحصیل انتظا میہ نے سڑکات بند ہو جانے اور عوامی مشکلات کے باوجود تجاوزات کے خلاف آپریشن نہ کیا شہری سراپاء احتجاج کمشنر ڈیرہ ڈویژن اور ڈی سی او راجن پور عوام کی اس مشکل کے حل میں کردار ادا کریں شہریوں کی دہائی تفصیلات کے مطابق مجسٹریٹی نظام کے خاتمہ اور ضلعی نظامِ حکومت کے بعد شہروں میں تو تجاوزات کا بھو نچال سا آگیا ہے پختہ سڑکات پر بااثر کاروباری طبقہ نے قبضہ جمارکھا ہے باقی ماندہ جگہوں پر ہتھ ریڑ ھی مالکان اور موٹرسائیکل رکشہ والوں نے شہریوں کی آمدورفت معطل کرکے رکھ دی ہے شہری پیدل گذرنے سے محروم ہیں سکولوں کو جانے والے طلباء وطالبات اپنے سکولوں کو جانے کے لئے صدر بازار سے ہٹ کر دور افتادہ راستوں سے گذر نے پر مجبور ہیں شہریوں کے مطابق متعدد بار ٹی ایم او بلدیہ راجن پور اور ایڈ منسٹریٹر بلدیہ کو درخواستیں گذاریں مگر آج تک ان تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن نہیں کیا گیا آفیسران نے شاید تاجر تنظیموں کے آگے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اب آفیسران کی جانب سے شہریوں کو یہ جواب ملتا ہے کہ نئے بلدیاتی نمائندگان ہی آکر اس تجاوز مافیا کیخلاف کاروائی کریں گے حیرت انگیز امر یہ ہے کہ عوام کے نمائندے کس طرح اپنے تاجر بھائیوں کی مخالفت مول لے سکیں گے ؟ عوامی وشہری حلقوں نے کمشنر ڈی جی خان ڈویژن اور ڈی سی او ضلع راجن پور سے شہریوں کی اس مشکل کو فوری حل کرانے میں کردار ادا کر نے اور تجاوزات کے خلاف خصوصی آپریشن کرا نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers