Feature Top (Full Width)

Wednesday, 24 February 2016

را جن پور8 سال قبل تعمیر ہو نیو الی ڈسپنسری ویران بااثر ز میندا ر وں کا قبضہ بھو سہ سٹا ک

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور کے نواحی علاقہ دھندی میں 8 سال قبل تعمیر کی گئی ڈسپنسری تاحال فعال نہ ہوسکی عمارت کافرش اُکھڑ گیا چھت میں دراڑیں پڑ گئیں دروازوں کو دیمک نے چاٹ لیا مگر محکمہ صحت نے ڈسپنسری چالو نہ کی علاقہ مکینوں کو تاحال صحت کی سہولت نہ مل سکی بااثرافراد نے بھوسہ اسٹاک کرکے قبضہ جما لیااہل علاقہ سراپاء احتجاج ،وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،سیکرٹری صحت پنجاب نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکو مت نے ایم پی ایز کی تجاویز پر راجن پور میں چار ڈسپنسریاں مختلف مقامات حاجی پور(فاضل پور )،دھندی (راجن پور)ودیگر علاقوں میں 2008 ء میں تعمیر کیں ان ڈسپنسریوں کا متعلقہ ایم پی ایز جن میں سردار امان اللہ خان دریشک اور سردار اطہر حسن گورچانی نے افتتاح بھی کیا تھا مگر آٹھ سال گذر نے کے باوجود محکمہ صحت راجن پور نے نہ ہی اسٹاف تعینات کیا اور نہ ہی ڈسپنسریوں کو فعال کیا بلکہ بااثرافراد کی جانب سے سرکاری عمارت پرقبضہ جما کر بھوسہ اسٹاک کیا گیا ہے اہل علاقہ کے مطابق محکمہ صحت نے فرنیچر رکھا اور تالے لگاگئے آج تک ان تالوں کو نہ کھولا اہل علاقہ کاکہنا ہے کہ کئی بار ای ڈی او صحت اور ڈی سی او کے پاس گئے مگر تاحال شنوائی نہ ہو ئی محکمہ صحت کی جانب سے جواب ملتا ہے کہ ان ڈسپنسریوں کے لئے محکمہ فنانس پنجاب نے اسٹاف کی منظوری دی اور نہ ہی ادویات کا بجٹ جس کی بناء پر وہ کچھ نہیں کرسکتے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جس مقصد کے لئے یہ ڈسپنسریاں تعمیر کی گئی صحت کی سہولت اُنہیں آج تک دستیاب نہ ہوسکی بستیوں میں افراد کے بیمار ہونے پر اُنہیں تیس کلو میٹر سے زائد کاسفر کرکے راجن پور شہر جانا پڑتا ہے اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور سیکرٹری صحت پنجاب سے اس حوالے سے فوری نوٹس لینے اور ڈسپنسریوں کو فعال کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers