راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) آراضی لینڈ ریکارڈ سنٹر کے آفیسران کے ناروا سلوک
اور سکیل اَپ گریڈیشن کے مطالبات پر تحصیل راجن پور کے پٹواری نے قلم چھوڑ
ہڑتال شروع کردی پٹواریوں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر محمود
فرید سیال ،جنرل سیکرٹری راناعلی ذوالقرنین نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ سنٹر زپر
پٹواریوں کو ذلیل وخوار کیا جاتا ہے کئی کئی گھنٹے بٹھا کر خواہ مخواہ
پریشان کیا جارہاہے جس پر پٹواریوں میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے دوسری
جانب حکومت پنجاب نے کلرکوں کے اسکیل اَپ گریڈ کئے ہیں مگر محکمہ ریونیو جو
ریاست میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے اُسے یکسر نظرانداز کیا جارہا ہے اس
لئے پٹواری اب اپنے فرائض انجام نہیں دیں گے تاوقت کہ اُن کے مطالبات تسلیم
نہیں کئے جاتے اس موقع پر ضلعی صدر کی قیادت میں پٹواریوں نے آراضی ریکارڈ
سنٹر کے سامنے احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اُن کے مسائل فوری
طور پر حل کئے جائیں احتجاج کے دوران زاہد محمود جتوئی ،چوہدری خادم حسین
،عبدالرشید،سیف اللہ،راناعلی ذوالقرنین،طارق اسماعیل،محمداقبال ودیگر موجود
تھے۔
0 comments:
Post a Comment