راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) داجل کینال میں نہری پانی کوبند کردیا گیا کسان
پریشان ،زیرزمین پانی کڑوا ہو نے کی وجہ سے صرف اسی نہر کے پانی کواستعمال
کر کے زندگی کی رمق باقی رکھے ہوئے ہیں داجل کینال میں نہری پانی کو
ساراسال چلایا جائے یہ باتیں کسانوں محمد حسین سہرا نی،محمد نواز خان سہرا
نی ،غلام اصغر بلوچ ودیگر نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں
کسا نوں کا کہنا تھا کہ بااثر پانی چور نہری پانی کی چوری میں ملوث ہیں جس
سے ٹیل تک نہری پانی پہنچ نہیں پاتا کہ محکمہ انہار داجل کینال کو بند
کردیتا ہے اب بھی محض چند روز کے لئے پانی فراہم کیا گیا ہے مگر ٹیل کے
کسان تاحال پانی سے محروم ہیں کسانوں نے اعلیٰ حکام سے نہری پانی کی فوری
فراہمی کا مطا لبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment