Feature Top (Full Width)

Tuesday, 23 February 2016

داجل کینال پر بااثر افراد نے سرعام سینکڑوں لفٹ پمپ نصب کردیئے

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) داجل کینال پر بااثر افراد نے سرعام سینکڑوں لفٹ پمپ نصب کردیئے ٹیل کے کسان نہری پانی کی بوند بوند کوترس گئے کئی ہزار مربع آراضی فصلات گندم ودیگر سوکھ گئیں محکمہ انہار راجن پورکی جانب سے مجر مانہ غفلت کا مظاہرہ ،علاقہ بھر کے کسان سراپاء احتجاج ،وزیراعظم نواز شریف ،چیف جسٹس سپریم کورٹ ازخود نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور کے علاقہ پچادھ کو سیراب کر نے والی اکلوتی داجل کینال پر بااثر گورچانی ،دریشک اور دیگر قوموں کے سرکردہ افراد نے لفٹ پمپس نصب کرلئے لاکھوں کیوسک پانی کی غیرقانونی چوری کی جانے لگی ہے جس سے ٹیل کی نہریں جن میں نور دھندی ،رسول پور مائینر،فتح پور مائنیر ،دھندی قطب کینال سوکھ چکی ہیں ٹیل کی زمینیں نہری پانی نہ مل سکنے کے باعث بنجر ہو رہی ہیں جبکہ کہیں اگر گندم یادیگر فصلات کاشت کی بھی گئی ہیں تووہ مکمل طور پر سوکھ چکی ہیں داجل کینال سے ہیڈ فتح پور تک ایک ہزار کے قریب لفٹ پمپ سرعام لگے ہوئے ہیں اور نہ صرف بڑے بڑے پائپ پختہ پٹٹری پر بچھائے ہوئے ہیں بلکہ پختہ حوض اور ساتھ ہی لفٹ پمپ کے لئے پختہ کمرہ بھی تیار کر کے زرعی فارموں کا بورڈ آویزاں کیا گیا ہے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلا نی کا رقبہ بھی غیرقانونی نہری پانی سے سیراب ہورہا ہے فتح پور ،محمد پور گم والا ،دھندی ،درخواست حاجی محمد ،آسنی سمیت علاقہ پچادھ کے کسانوں کا مزید کہناہے کہ زیر زمین پانی کڑوا ہو نے کی وجہ سے ان علاقہ مکین کی پیاس بھی یہی داجل کینال بجھا تی ہے علاقہ مکین کچے تالابوں کے ذریعہ پانی اسٹور کر کے روزمرہ کے استعمال میں لاتے ہیں جانور اور انسان ایک ہی تالاب کا نہری پانی پی کر جی رہے ہیں مگر اب بااثر پا نی چور مافیا نے اُن کے لئے داجل کینال کو بھی خشک کردیا ہے جس سے ان علاقوں میں اب موت کے سائے رقص کررہے ہیں محکمہ انہار کے میٹ سے لے کر ایکسئین تک سبھی پانی چوروں سے ملے ہوئے ہیں کسانوں نے اعلیٰ ارباب اختیار وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ،چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطا لبہ کیا ہے کہ داجل کینال پر آپریشن کرکے پمپ اکھاڑے جائے اور پولیس بطور نگران تعینات کر کے ٹیل تک نہری پانی کی فراہمی کویقینی بنایا جائے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers