Feature Top (Full Width)

Sunday, 7 February 2016

انجمن پٹواریان ضلع راجن پور کااجلاس

  1. راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی صدر انجمن پٹواریان راجن پورسردار بشیر احمدخان مزاری کی زیرصدارت پٹواریوں وعملہ فیلڈ کااجلاس ،متعدد قراردادیں منظور ،ڈی سی او سے ملاقات کرکے قراردادیں پیش کیں حکومت پنجاب سکیل اپ گریڈیشن سمیت تنخواہیں بڑھانے اور پٹواریوں کی کمپیوٹر ٹریننگ جیسے اقدامات فی الفور شروع کرے ضلعی صدر انجمن پٹواریان سردار بشیر احمد مزاری نے اجلاس کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے پٹواریوں کے اجلاس میں ڈی سی او ظہور حسین گجر،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ارشد خان گوپانگ واسسٹنٹ کمشنرز پر اعتماد کااظہار کیا گیا ہے اوراحاطہ کچہری میں جاری ترقیاتی کاموں سمیت ضلع بھر میں جاری تعمیراتی کاموں میں ڈی سی او کی دلچسپی کو سراہا گیا ہے اور کہاگیا ہے کہ خصوصاً پسماندہ تحصیل روجہان پر ڈی سی او کی خصوصی توجہ پر مبارکباد کے مستحق ہیں اُن کا کہنا تھا کہ انجمن پٹواریان پنجاب کی صوبائی قیادت عبدالمجید جٹ صو بائی صدر،زاہد افضل آرائیں جنرل سیکرٹری پنجاب پرمکمل اعتماد کااظہار کرتے ہیں اس موقع پر دیگر قراردادیں پیش کی گئیں جو متفقہ طور پر منظور کی گئیں اس موقع پر حکومت پنجاب سے عملہ ریو نیو کی سکیل اَپ گریڈیشن اور تنخواہ دوگناء کرنے اور کمپیوٹر ٹریننگ برائے عملہ فیلڈ فوری طور پر منظور کر نے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کمشنر ڈیرہ غازیخان سے ضلع لیہ کے پٹواریان کے مطالبات کے تسلیم کر نے کا مطالبہ کیا ہے مزید کمپیوٹرسنٹر راجن پور کے عملہ کے رویہ اور کرپٹ عمل کی مذمت کی گئی ۔اجلاس میں تحصیل صدر جام پوروراجن پور امداد حسین،محمود فریدجنرل سیکرٹری جام پور وراجن پوراور روجہان نبی بخش راناعلی ذالقرنین ،ساجد حسین ملک ،چوہدری فاروق احمد پٹواری ،فاروق احمد مزاری ،زاہد حسین جتوئی سمیت ضلع بھر سے پٹواریوں نے شرکت کی۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers