Feature Top (Full Width)

Tuesday, 23 February 2016

ہسپتال کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ہسپتال کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں اور ملکی ترقی کے ضامن ہوتے ہیں۔ پنجاب حکومت کی صحت کے حوالے سے ضلع راجن پور کے ترقیاتی پراجیکٹس میں خصوصی دلچسپی کا ثبوت ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور میں تعمیراتی کام جاری ہے اور مریضوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ ٹی ایچ کیو جام پور میں بھی ضلعی حکومت خاص توجہ دے رہی ہے۔ ا ن باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال جام پور میں چلڈرن وارڈ اور فی میل وارڈ کے توسیعی پراجیکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم این اے جعفر خان لغاری ، مسلم لیگ(ن)کے سیاسی و سماجی رہنما، ڈی او سی میاں آفتاب،ا،اے سی جام پور،ڈی او پلاننگ ملک سیف ا لرحمان،ای ڈی او سڈی،ایس ڈی او بلڈنگ،ای ڈی او فنانس،ای ڈی او ورکس اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ڈی سی او ظہور حسین نے کہا کہ پنجاب حکومت کے تعاون سے رکھ والا عظمت میں 300بیڈز پر مشتمل ہسپتال کا پی سی ون تیار کیا جا چکا ہے۔ ٹی ایچ کیو جام پور میں چلڈرن وارڈ میں 10نئے بیڈز اورفی میل وارڈ میں 10نئے بیڈز کا توسیعی پراجیکٹ ایک حوصلہ مند اقدام ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers