راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر خواتین راجن پور فوزیہ حناء
نے کہا ہے کہ معلمات کے مسائل کاحل اولین ترجیح ہے معلمات کو بھی چاہیئے کہ
وہ حکو مت پنجاب کے ویژن کو ہر حال میں ملحوظ خاطر رکھیں ڈی سی او راجن
پور کی ہدایت پر سکولوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کردیئے ہیں نونہالان
وطن کو بہتر تعلیمی ماحول دیکر ہی وزیراعلیٰ پنجاب کے خواب کوعملی جامعہ
پہنا یا جاسکتا ہے یہ باتیں اُنہوں نے اپنے دفتر میں ایک ملاقات کے دوران
کہیں اُن کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کے سکولوں کی مانیٹر نگ کو مزید تیز کیا
گیا ہے جس سے الحمداللہ اب اسٹاف کی حاضری سو فی صد تک پہنچ چکی ہے اُن کا
کہنا تھا کہ اُن کی ٹیم جن میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسرز ،اسسٹنٹ ایجو
کیشن آفیسرز شا مل ہیں کی شبا نہ روز محنت کا ثمر ہے کہ ضلع راجن پور کے
دُور دراز کے سکولز بھی اب فعال ہو چکے ہیں یہ سکولز کئی عرصہ سے خراب
کارکردگی کا مظاہرہ کررہے تھے مگر اب ما نیٹر نگ کی بدولت ان کا تعلیمی
رزلٹ شاندار آرہا ہے اُن کا کہنا تھا کہ بطور ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر اُن
کے دروازے معلمات کے لئے کھلے ہیں معلمات بلا جھجھک اپنے مسائل بیان کرسکتی
ہیں اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خواندہ بنانامعاشرے کے ہرفرد کا فرض ہے
۔
0 comments:
Post a Comment