Feature Top (Full Width)

Thursday, 11 February 2016

را جن پور ،شہر بھر میں نکا سی آپ سسٹم جوا ب دے گیا ،متعد د علا قے متا ثر ،آمد روفت بند

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور بھر میں نکاسی آب سسٹم بُری طرح متاثر ،شہر کی اکثر کالونیوں میں گندے پانی کے تالاب بن گئے شہریوں کی آمدورفت شدید متاثر ،طلباء وطالبات کوسکول آمدروفت میں بھی مشکلات کاسا منا دَرپیش ہے تحصیل میو نسپل ایڈ منسٹریشن کا عملہ صفائی بھی نکاسی آب کی دُرستگی میں کردار ادا کر نے میں ناکام ہوچکا ہے شہر کے بوسیدہ نکاسی ء آب سسٹم کے ٹوٹ پھوٹ ہوجا نے کے باعث راجن پور کے تقریباً تمام بازاروں اور کالونیوں میں گندے پانی کی نکاسی نہ ہو نے کے برابر ہے جس سے گندہ پانی اب جمع ہوکر جوہڑوں کی شکل اختیار کرچکا ہے بدبو اور تعفن سے نہ صرف شہر کا ماحول آلودہ ہے بلکہ شہریوں کی گذربھی مشکل ہوچکی ہے شہریوں نعیم اکبر،محمد علی،غلام فرید،کلیم اللہ،عبدالصبور،محمدکلیم،بشیر احمد ودیگر نے ڈی سی او راجن پور سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers