راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور ،محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تعمیراتی کاموں میں
مبینہ کرپشن سے ناقص میٹریل کااستعمال ،تین ماہ ہی نہیں گذرے منصوبے ٹوٹ
پھوٹ کاشکار ،کنٹریکٹرز کو مقررہ اسٹیمٹ سے کئی گناء زائد پر آدائیگیاں
،ایکسئین لوکل گورنمنٹ محمدخرم بھاری رشوت کے باعث بغیر معائینہ کئے بلز
پاس کردیئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ
پنجاب نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق راجن پور میں محکمہ لوکل گورنمنٹ میں عرصہ
دراز سے تعینات آفیسران نے کروڑوں روپوں کے تعمیراتی کاموں کو بھاری کرپشن
کی نذر کردیا کرپشن کے باعث کنٹریکٹرز نے پَرلے درجے کا ناقص میٹر ئیل
استعمال کیا جس سے تین ماہ ہی نہیں گذرے کہ منصوبہ جات ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہو
گئے ہیں حیرت انگیزامر یہ ہے کہ کروڑوں روپوں کے تعمیرات کی چیکنگ کا کوئی
مکینزم ہی نہیں ایکسئین لوکل گورنمنٹ محمد خرم ڈیرہ غازیخان میں ہی بیٹھ کر
کنٹریکٹرز کو طلب کرکے بھاری رشوت کے باعث بلز پاس کردیتا ہے رشوت نہ دینے
والے کنٹریکٹرز کے بلوں پر دستخط ہی نہیں کرتا جبکہ آج تک ایکسئین نے راجن
پور کے کسی تعمیراتی کام کا دورہ ہی نہیں کیا جس کا نتیجہ یہ نکلاکہ
کنٹریکٹرز اور ایکسئین کی ملی بھگت سے تعمیراتی کاموں میں انتہائی ناقص
میٹرئیل استعمال کیا گیا عوامی وشہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری
لوکل گورنمنٹ پنجاب سے راجن پور سمیت ڈی جی خان ڈویژن میں تحقیقاتی ٹیم
بھجوا نے اور تعمیراتی کاموں کی ٹوٹ پھوٹ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment