راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )درخت ہماری ملکی معیشت میں بہت اہمیت رکھتے
ہیں۔ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور موسم
بہار کی آمد آمد ہے،اسلئے ہم سب کو چاہیے کہ ذیادہ سے ذیادہ پودے اوردرخت
لگاکر اپنے ملک کو ہر قسم کی آلودگی سے بچائیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او
راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے کوٹ مٹھن فاریسٹ ہاؤس میں شجرکاری موسم
بہار 2016کا باقاعدہ افتتاح مالٹا کا پودا اور سٹر س گارڈن کی بنیاد رکھتے
ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویزنل فاریسٹ آفیسرگل نور خان،ڈی او جنگلات طلعت
عباس،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،اے سی روجھان اور دیگر متعلقہ افسران
موجود تھے۔تقریب میں خصوصی طور پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مٹھن پور کے
بچوں نے بھی شرکت کی اور اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے۔ ڈویزنل فاریسٹ آفیسرگل
نور خان نے دوران بریفنگ بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع راجن پور
5لاکھ 10ہزار پودوں کا ٹارگٹ دیا گیا ہے ،جس میں گورنمنٹ فاریسٹ 2,90,000
پودے،دوسرے محکموں میں30,000پودے،پولیس اور رینجرز 40,000اور پرائیویٹ
اداروں کے لئے 1,70,000پودوں کا ٹارگٹ مختص کیا گیا ہے۔ہمارے پاس ضلع بھر
میں 8نرسریاں موجود ہیں جدھر سے 5لاکھ پودے با آسانی دستیاب ہو جائیں گے
اور اگر ضرورت پڑی تو اردگرد کے اضلاع سے فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ڈی سی او
چوہدری ظہور حسین نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران پوری
محنت اور لگن کے ساتھ اس مہم کو بھی کامیابی سے سرانجام دیں گے۔فاریسٹ
آفیسر گل نور خان کو تاکید کی کہ جنگلات ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ،اس حوالے
سے غیر قانونی طور پر درختوں کی کٹائی کو ہر صورت روکا جائے اور اس ضمن میں
پولیس اور دوسرے ادارے آپ کی مکمل معاونت کریں گے۔
0 comments:
Post a Comment