راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی ٹکٹ ہولڈر پی پی پی سردار محمد یوسف خان
گبول نے کہا ہے کہ گبول برادری نے ہمیشہ راجن پور شہر کی تعمیر وترقی میں
حصہ لیا اب بھی راجن پور کے تمام کاروباری مراکز میں گبول برادری نمایاں ہے
گبول برادری نے ہمیشہ شہر یوں کے فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا
اور آئندہ بھی لیتی رہے گی یہ باتیں اُنہوں نے راجن پور کے مشہور فتح
پورروڈ پر ’’ گبول چوک ‘‘ کا افتتاح کرتے ہوئے کہیں اُن کا کہنا تھا کہ
کارو باری شخصیات کے شانہ بشانہ ہیں اور پہلے بھی سیاسی میدان میں لوگوں کی
خدمت میں پیش پیش رہے آئندہ بھی عوامی خدمت جاری رکھیں گے اس موقع پر
خصوصی دعاء بھی ما نگی گئی اس موقع پر رفیق گبول، اسحاق خان گبول،ثناء اللہ
خان ،فداحسین گبول،اطہر مزاری،ہاشم خان گبول سمیت دیگر کاروباری شخصیات
موجود تھیں ۔
0 comments:
Post a Comment