Feature Top (Full Width)

Wednesday, 24 February 2016

تر کش ماڈل و یلج میں رہا ئش پذ یر افر اد نے مکان بیچنا شر وع کر دیئے

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) فاضل پور کے نواحی علاقہ کوٹلہ اندرون روڈ پر تعمیر ترکش ماڈل ویلج کے کوآرٹر فروخت ہونے لگے بااثر جرائم پیشہ افراد کے رہائش پذیر ہونے سے ماڈل ویلج کا ماحول خراب ہو نے لگا شرفاء کے لئے وہاں زندگی کے شب وروز گذارنا مشکل ہوگیا ڈی سی او راجن پور نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق فاضل پور ودیگر مواضعات کے علاقہ مکینوں نے میڈیا کو بتلایا کہ ترکش ماڈل ویلج میں رہائش پذیر جرائم پیشہ افراد نے نہ صرف کوآرٹرز فروخت کر نا شروع کردیئے ہیں بلکہ اپنے دیگر جرائم پیشہ ساتھیوں کی آباد کاری کا عمل شروع کردیا ہے جس سے ماڈل ویلج کا ماحول خراب ہورہا ہے کئی کوآرٹرز اور ماڈل ویلج میں قائم سکول کے پنکھے چوری کر لئے گئے ہیں چوری کی وارداتیں معمول بنتی جارہی ہیں اُن کا کہنا تھا کہ دوسے تین لاکھ میں مفت ملنے والے کوآرٹرز کی فروخت ان جرائم پیشہ کے لئے چاندی سے کم نہیں ہے اُنہوں نے ڈی سی او راجن پور سے فروخت ہونے والے کوآرٹرز کی الاٹمنٹ منسوخ کر نے اور ماڈل ویلج کو جرائم پیشہ سے فوری پاک کر نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers