Feature Top (Full Width)

Tuesday, 23 February 2016

ملک میں توانائی بحران کے خاتمے کے لئے متعدد پراجیکٹس شروع کئے شیر علی خان گورچانی

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے برسراقتدار آ کر بجلی کے بحران کے خاتمے کے لئے سرتوڑ کوششیں کیں اور ملک میں توانائی بحران کے خاتمے کے لئے متعدد پراجیکٹس شروع کئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے عوام سے کئے گئے وعدے کی تکمیل کے لئے صوبہ بھر میں گیس‘ آئل‘ شمسی توانائی اور کوئلے سے چلنے والے متعددمنصوبے شروع کرا ئے۔ قائد اعظم سولرپارک سمیت دیگر پراجیکٹس سے بجلی کی پیداوار شروع بھی ہو چکی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں نہ صرف توانائی پراجیکٹس شروع کرائے بلکہ سابقہ حکومت کے برعکس اربوں روپے کی بچت بھی کی جبکہ تعلیم، صحت اور امن عامہ کی بہتری کیلئے پنجاب حکومت نے انقلابی اصلاحات کی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے نہ صرف کم وسیلہ طبقات کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے بلکہ ذہین اور مستحق طلبا و طالبات کو اپنی تعلیم جاری رکھنے کیلئے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے وظائف بھی دیئے جا رہے ہیں اور اب تک ایک لاکھ سے زائد تعلیمی وظائف دیئے جا چکے ہیں ۔ سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے سرکاری اداروں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے ،جس کی وجہ سے عوام کو خدمات کی فراہمی میں بھی خاطرخواہ بہتری آئی ہے جبکہ عوام کو آمد و رفت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے انفراسٹرکچر کے شعبہ پر بھرپور توجہ دی گئی ہے اور ٹرانسپورٹ کے نظام میں میٹرو بس پراجیکٹس کے آغاز سے شہریوں کو جدید اور آرام دہ سفری سہولتیں میسر آئی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers