راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) بچے ملک و قوم کا مستقبل ہیں ان کی تعلیم و تربیت
پر خصوصی توجہ دی جائے۔ محکمہ تعلیم کے افسران کو چاہئے کہ وہ اساتذہ کرام
اور طالب علموں کی حاضری کو بھی100فی صد یقینی بنائیں ۔اور سکولوں کی مسنگ
فیسلیٹیز کو چیک کریں ۔محکمہ تعلیم کے افسران روزانہ کی بنیاد وں پر
سکولوں کے وزٹ کریں اور اساتذہ کے مسائل بھی حل کریں ۔ان خیالات کا اظہار
ڈی سی او ظہور حسین گجر نے محکمہ تعلیم اور وزیر اعلیٰ کا ایجوکیشن روڈ میپ
پروگرام بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس اجلاس میں ای ڈی او
تعلیم ، ڈی ایم او، ڈی او زتعلیم،اے ای اوز تعلیم اور ہیڈ ماسٹرز نے شرکت
کی۔اس اجلاس میں ڈی سی او کو اساتذہ اور بچوں کی حاضری پر بریفنگ دی گئی۔ڈی
سی او نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے تعلیم دوست پروگرام ’’پڑھو پنجاب
بڑھو پنجاب ‘‘ کے ویثرن کو آگے لے کر جانا ہے۔
0 comments:
Post a Comment