Feature Top (Full Width)

Tuesday, 1 March 2016

ضلع راجن پور میں امن وامان کاقیام اُن کی اولین ترجیح ہے غلام مبشر میکن

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر راجن پور غلام مبشر میکن نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں امن وامان کاقیام اُن کی اولین ترجیح ہے شہریوں کے جان ومال کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا مجرم چاہے کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے ہر گز بالاتر نہیں قانون کے مطابق بلاامتیاز کاروائی کی جائیگی اس حوالے سے کوئی سفارش یاد باؤ برداشت نہیں کیا جائیگا اِن خیالات کااِظہار اُنہوں نے صحافیوں سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دَوران کیا اُن کا کہنا تھا کہ حکو مت پنجاب کے قوا نین وآرڈنینس کی مکمل پا بندی کرائی جارہی ہے ضلع بھر میں جانوروں کی لڑائی پر پابندی عائد کردی ہے اس طرح ضلع بھر میں پتنگ بازی پر بھی پابندی لگائی جاچکی ہے اس حوالے سے خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی اُن کا کہنا تھا کہ قوانین شکنی کی صورت میں میڈیا کی نشاندہی کو ویلکم کیا جائیگااُن کا کہنا تھا کہ پریس اور پولیس کا چولی دامن کاساتھ ہے اس موقع پر ایس ڈی پی او اعجاز احمد رندھاوا اور معروف تجزیہ نگار وماہر تعلیم رئیس رسول بخش بھی موجود تھے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers