Feature Top (Full Width)

Tuesday, 1 March 2016

راجن پور ، عورت فاؤنڈیشن کی ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر فائزہ عروج ؂ نے خواجہ فرید پرفارمنگ آرٹ کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی کا ایوارڈ حاصل کر لیا

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) راجن پور ، عورت فاؤنڈیشن کی ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر فائزہ عروج ؂ نے خواجہ فرید پرفارمنگ آرٹ کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی کا ایوارڈ حاصل کر لیا ۔ فائزہ عروج کا کہنا تھا کہ تھیٹر سرگرمیاں سماجی برائیوں کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لیے اہم ذریعہ ہیں کم عمری کی شادیوں و دیگر فرسودہ رسومات کی روک تھام کے لیے مل جل کر کوششیں جاری رکھنا ہونگی ۔ ان خیالات کا اظہار عورت فاؤنڈیشن کی ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر فائزہ عروج نے راجن پور کی یونین کونسل کوٹلہ نصیر کی بستی حبیب آباد میں خواجہ پرفارمنگ آرٹ اینڈ پروڈکشن کی جانب سے کم عمریوں کی شادیوں کے خلاف تھیٹر پرفارمنس کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی کیا ۔ تھیٹر زیر انتظام سماجی تنظیم رہنما ایف پی اے پی منعقد کیا گیا تھا جس میں علاقہ کی خواتین و حضرات کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ اس موقع پر معزز مہمان کو راہنما ایف پی اے پی کی سوشل آرگنائزر مس کلثوم کی جانب سے ایڈوکیسی ٹول کٹ اور خواجہ فرید پرفارمنگ آرٹ کے چئیرمین سید عاشق حسین بخاری نے ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں تعریفی ایوارڈ پیش کیا ۔ دریں اثناء راہنما ایف پی اے پی کی جانب سے میڈیکل کیمپ میں پیرامیڈیکل ٹیم نے سینکڑوں خواتین اور بچوں کو مفت علاج معالجے و ادویات فراہم کیں ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers