Feature Top (Full Width)

Tuesday, 1 March 2016

ضلع راجن پور کو ملاوٹ وغیرہ سے مکمل پاک کردیا جائے ظہور حسین گجر

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجرکی ضلع راجن پور کو کھانے پینے کی اشیاء کو ملاوٹ سے پاک کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکشن ٹیم کو ہدایت پر تیزی سے عمل درآمد کیا جارہاہے ۔ ضلعی فوڈ انسپکٹر محمد وسیم کی انسپکشن ٹیم کے ساتھ ضلع بھر میں قائم مارکیٹوں،ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس،سویٹس ایند بیکرز،مٹھائی کے کارخانوں،پاپڑ بنا نے والی فیکٹریوں،مرچوں اور نمک کے کار خانوں،سرکاری و نجی سکولوں کی کنٹینوں وغیرہ پر کارروائیاں جاری ہیں ۔ ابھی تک کی کارکردگی میں راجن پور،جام پور اور روجھان میں قائم 3فیکٹریوں کو سیل کردیاگیا ہے اور 5فیکٹریوں کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ڈی پی ایس آفیسر کالونی راجن پور کی کنٹین بھی سیل کردی گئی اورنمک کے کارخانے بھی سیل کردیئے ہیں۔متعدد تھانوں میں ایف آئی آر کا اندراج ہوچکا ہے اور مزید انکشافات سامنے آنے پر کارروائیاں بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ڈسٹرکٹ فوڈ ٹیم کی کوشش ہے کہ ضلع راجن پور کو ملاوٹ وغیرہ سے مکمل پاک کردیا جائے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers