Feature Top (Full Width)

Tuesday, 8 March 2016

عوام سرکاری ہسپتالوں پر اعتماد کریں مفت علاج و معالجہ کی سہولیات کی سے استعفا د حا صل کر یں ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمان قریشی

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عوام سرکاری ہسپتالوں پر اعتماد کریں مفت علاج و معالجہ کی سہولیات کی فراہمی اور تمام شعبہ جات کی بہتر طریقے سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہسپتال کے نئے ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمان قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ماضی میں سرکاری ہسپتالوں میں فنڈز اور سہولیات کی عدم دستیابی کے سبب لوگ متنفر ہوئے تاہم موجودہ حکومت کی ہیلتھ پالیسی کے سبب ایسے اقدامات کیے گئے ہیں جس سے صورتحال بہت بہتر ہوئی بعض شعبہ جات کی مانیٹرنگ صوبائی دارلحکومت سے براہ راست کی جاتی ہے اور شکایات کی صورت میں فوری ایکشن لیا جاتا ہے اس وقت ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سٹاف کی 90فیصد حاضری کو یقینی بنایا جا چکا ہے حساس شعبوں کی وہ آن کیمرہ خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں 24گھنٹے ایمر جنسی کی سہولت موجود ہے اس وقت ہسپتال میں تعمیر و مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے جس سے مریضوں کو مزید سہولیات دستیاب ہو جائیں گی ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہت بہتر بنائی جا چکی ہے انہوں نے راجن پور کے عوام سے اپیل کی کہ وہ فری علاج و معالجہ کی سہولیات سے مستعفید ہوں اور بھاری فیسوں کی ادائیگی سے چھٹکارہ پائیں انہیں یہاں معیاری اور ہر قسم کی ادویات بالکل مفت فراہم کی جائیگی

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers