Feature Top (Full Width)

Tuesday, 8 March 2016

ممتاز قادری کی پھانسی میں جلد بازی بیرونی آقاؤں کی خوشنودگی کیلئے کی گئی محمد اشرف بندیشہ

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ممتاز قادری کی پھانسی میں جلد بازی بیرونی آقاؤں کی خوشنودگی کیلئے کی گئی حکمران یہودی لابی سے تعریفی کلمات وصول کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ پی پی 249کے صدر محمد اشرف بندیشہ نے اپنے بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس جیسے قاتلوں کو حکمرانوں نے رات کے اندھیرے میں ملک سے باہر منتقل کر دیا تھا محض اس لیے کہ یہ ان کے غیر ملکی آقاؤں کی یہی مرضی تھی بزدل حکمران انصاف اور روایات کو پامال کر رہے ہیں اقتدار کی خواہش ان کی آخرت تباہ کر رہی ہے ماڈل ٹاؤن کے ورثا ء کئی سال گذرنے کے بعد بھی انصاف کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں مگر اب بھی مستقبل قریب میں انہیں انصاف کی امید نہیں ۔حکمران صرف یہود و نصاری کے ایجنڈے کو لیکر سیاست کر رہے ہیں انہوں نے خبر دارکیا کہ ایسے واقعات قوموں کے عروج و زوال کا سبب بنتے ہیں یا پھر خونی انقلاب کا راستہ کھلتا ہے انہوں نے ممتاز قادری کی پھانسی کی شدید مذمت کی۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers